کانگریس تنظیمی چناؤ 10 جون تک مکمل کئے جائیں

   

ایم پی راج موہن کی ہدایت، ریٹرننگ آفیسرس کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔/5جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں بوتھ سطح تک کانگریس کا انتخابی عمل مکمل کرنے ہائی کمان کے مقرر کردہ پردیش ریٹرننگ آفیسر راج موہن انیتھن ایم پی نے آج تلنگانہ قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے گاندھی بھون میں اسسٹنٹ پردیش ریٹرننگ آفیسر راجہ بھیگل کے ساتھ پردیش کانگریس کی رکنیت سازی کے انچارج وینو گوپال راؤ اور 20 اضلاع کے ریٹرننگ آفیسرس کو ہدایات دیں۔ کرناٹک، ٹاملناڈو، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا و اوڈیشہ ریٹرننگ آفیسرس بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ پردیش ریٹرننگ آفیسر نے اے آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کی تفصیلات پیش کی اور کہا کہ بوتھ اور بلاک سطح تک تنظیمی انتخابات 10 جون تک مکمل کرلئے جائیں۔ 15 جون تک تمام تفصیلات ہائی کمان کو روانہ کی جائیں۔ تلنگانہ میں 41 لاکھ ڈیجیٹل رکنیت سازی انجام دی گئی ہے۔ وینو گوپال راؤ نے تمام مندوبین کا استقبال کیا اور تلنگانہ میں رکنیت سازی اور تنظیمی انتخابات کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ مختلف ریاستوں کے 170 ذیلی ریٹرننگ آفیسرس نے اجلاس میں شرکت کی۔ ر