Tuesday , October 22 2019

کانگریس چھوڑنے کا سوال ہی نہیں

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید جنہوں نے قبل ازیں یہ دعویٰ کیا تھا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے مظاہرہ کے بعد راہول گاندھی پیچھے ہٹ گئے، آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرزور انداز میں واضح کیا کہ کانگریس میں ہم جیسے چند لوگ ہیں جو اس پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے… جی جان سے کانگریسی ہیں… اور اپنی پارٹی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ ’’ہم ان جیسے نہیں ہیں جو پارٹی سے سب کچھ لیا تو کرتے ہیں لیکن جب کچھ باقی نہیں رہتا تو وہ پارٹی چھوڑ دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ وہ ماضی میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اترپردیش میں ان کا سیاسی اثرورسوخ ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT