Sunday , February 23 2020

کجریوال نے بالآخر پرچہ نامزدگی داخل کردیا

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے تقریباً 6 گھنٹے قطار میں انتظارکے بعد بالآخر اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ کجریوال نیو دہلی حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ وہ آج دن میں 12.30 بجے جام نگر ہاؤز میں واقع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس پہونچے۔ انہیں ٹوکن نمبر 45 دیا گیا۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے اُنھیں 6 گھنٹے قطار میں انتظار کرنا پڑا۔ تقریباً 35 امیدوار آفس میں اپنے پرچہ نامزدگیوں کے ساتھ موجود تھے جو درست نہیں تھے۔ اُن کا اصرار تھا کہ جب تک اُن کے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے جاتے چیف منسٹر اروند کجریوال کو نامزدگی داخل کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ کجریوال کل ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ریالی کی شکل میں ڈسٹرکٹ آفس پہونچنا چاہتے تھے لیکن ٹریفک کے باعث بروقت آفس نہیں پہونچ سکے اور اُنھوں نے آج آخری دن نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT