سرینگر : نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی داخل کردہ کرکٹ اسکام سے متعلق شکایت کہ سلسلہ میں سرینگر کی عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی کی شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج نے 27 اگست کیلئے سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل طاہر شمسی کے دلائل کی سماعت بھی کی ہے۔