کشمیرمیں مزید 15 ہزار سکیورٹی عملہ کی تعیناتی کا فیصلہ

   

سری نگر: وادی میں کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے 15 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ کیمپوں میں معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے مزید 15ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔بتادیں کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پہلے ہی ایک سو پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں وارد کشمیر ہوئی ہیں۔