کشمیرکے کپواڑہ میں انکاؤنٹر 2دہشت گرد ہلاک ، 2فوجی زخمی

   

سرینگر : جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں دہشت گردوں کی دراندازی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ہندوستانی فوج نے کل مشترکہ طور پر ضلع میں تلاشی مہم شروع کی۔ مشتبہ سرگرمی کا پتہ چلنے پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر ہوا جس میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطانق اس دوران دو جوجی جوان زخمی ہوئے ہیں ۔م حالیہ عرصہ میں کشمیر کے کئی مقامات پر عسکریت پسندوں سے انکاونٹر کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔