سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے چہارشنبہ کی صبح سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ چہارشنبہ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سرینگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے ۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے 23 مئی کو سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔کشمیر زون پولیس کے ایک ٹویٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول، 30میگزین، 300گولیاں اور ایک سائلنسر شامل تھے۔ بعد ازاں یہ کیس این آئی اے نے کو سونپا گیا تھا۔اس قبل بھی این آئی اے کشمیر میں مختلف کیسوں کے سلسلہ میں دھاوے کرچکی ہے۔