کملا ہیریس کو سابق امریکی نائب صدرڈک چینی کی بھی حمایت حاصل

   

واشنگٹن: امریکہ کے ری پبلکن رہنما اور سابق نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ڈک چینی نے کملا ہیریس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونالڈ ٹرمپ ہیں۔ ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہریس کو فخر ہیکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001 سے 2009 تک امریکہ کے نائب صدر رہے۔دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بیہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔ یاد رہے امریکہ میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیریس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔