ایک ٹوئٹر صارف کے بموجب‘ ان کے خلاف ان ہی اشتعال انگیزی پر ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
ممبئی۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے منگل کے روز بالی ووڈ کی اداکارہ کنگاناراناؤت کا اس پلیٹ فارم پر اکاونٹ بند کردیاہے۔
یہ کاروائی ان کے متنازعہ سلسلہ وار ٹوئٹس کے بعد کیاگیا ہے جس کی وجہہ سے کنگانا کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی ہے۔
اس کاروائی میں ایسا لگتا ہے کہ کنگانا کا وہ ٹوئٹ ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا کہ بنگال میں ان کے ”2000کے دہے سے قبل“ کے ”ویراٹ روٹ“ کا استعمال کرتے ہوئے ممتابنرجی کو”سبق سیکھائیں“۔
ایک ٹوئٹر صارف کے بموجب‘ ان کے خلاف ان ہی اشتعال انگیزی پر ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
منسوخی سے ایک گھنٹہ قبل کنگانا راناؤت نے مغربی بنگال میں جاری تشدد کے واقعات پر تبصرہ کرنے کے لئے اپنے اکاونٹ کا استعمال کیاتھا۔
کنگانا پہلے سے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں‘ کئی لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔
اب تک کنگانا اپنے اکاونٹ بند ہونے پر کوئی ردعمل پیش نہیں کیا ہے