حیدرآباد7 اپریل (یواین آئی) کھمم ضلع میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ درج کیاگیا ہے ۔ضلع میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ متحدہ کھمم ان اضلاع میں ایک ہے جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کھمم کے موڈی گونڈہ منڈل پمی علاقہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی دوران بھدرادری کوتہ گوڑم گاری میلا پاڈو علاقہ میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملکارم اور اشواپورم میں درجہ حرارت 44.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن بہ دن درجہ حرارت بڑھتاجارہا ہے جس کی وجہ سے شہری دن کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ضلع میں ا یلو الرٹ جاری کر دیا ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔