لوک بھون سے اعلامیہ جاری
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی گورنر سے ملاقات
حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے کونڈا سریکھا کو کابینہ سے خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے گورنر نے کونڈا سریکھا کو فوری اثر کے ساتھ ریاستی کابینہ سے برطرف کردیا۔ لوک بھون نے گورنر کے اسپیشل چیف سکریٹری کا پریس اعلامیہ جاری کیا جس میں کونڈا سریکھا کو کابینہ سے علیحدہ کرنے کی اطلاع دی گئی۔ چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری نے شام میں گورنر کو سفارشی مکتوب حوالے کیا تھا جس پر گورنر نے فوری کارروائی کی۔ دوسری طرف کونڈا سریکھا کی برطرفی کے فوری بعد جی اے ڈی عہدیداروں نے سکریٹریٹ کی چوتھی منزل پر واقع کونڈا سریکھا کے چیمبر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کونڈا سریکھا حیدرآباد میں اپنی ذاتی قیامگاہ میں مقیم ہیں۔ اس دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے لوک بھون پہونچ کر گورنر سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر کو تازہ ترین سیاسی صورتحال سے واقف کروایا گیا۔V/1