کوویڈ کی نئی شکل کے مریضوں کے گاندھی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہونے کی اطلاع جھوٹی:سپرنٹنڈنٹ

   

حیدرآباد۔20دسمبر(یواین آئی) گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراجہ راو نے کوویڈ کی نئی شکل جے ون کے پانچ نئے مریضوں کے ہاسپٹل میں زیرعلاج ہونے سے متعلق اطلاعات کو جھوٹ پر مبنی قراردیا۔انہوں نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ہاسپٹل میں کوویڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے ۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے معاملات میں پڑوسی ریاست میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ حکومت کی جانب سے تمام اسپتالوں کو چوکسی اختیارکرنے کی ہدایت دی ہے ۔تنفس کے امراض اورانفلوائزاکی علامات کے ساتھ ساتھ شدید تنفس والے امراض پر کوویڈ کا معائنہ کروایاجارہا ہے اور نمونوں کو جینوم سیکونسنگ کو بھیجا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوویڈ کی علامات پر فوری طورپر مریض ڈاکٹرس سے رجوع ہوں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال جس کو کوویڈکی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نوڈل سنٹر بنایا گیا۔
تھامیں نئے سب ویرینٹ کے معاملات کے پیش نظرنئے علحدہ وارڈس نہیں بنائے گئے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ یہ اومیکروان کا سب ویرینٹ ہے اور یہ ہلکا ہے ،اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،انہوں نے واضح کے کہ چوکسی البتہ ضروری ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی 65سال سے زائد عمر کے افراد،چھوٹے بچوں اورحاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ذیابیطس کے مریض، دل کے امراض کے شکار افراد،گردہ کے امراض کے متاثرین اورپیچیدگیوں کے شکار افرادمیں یہ ہلکی شکل بھی شدید شکل اختیار کرسکتی ہے ۔اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چوکسی اختیار کی جائے ۔عموما سرما کے موسم میں ہر طرح کے وائرس سرگرم ہوتے ہیں،ان میں تنفس سے متعلق امراض کے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔