کوکا پیٹ میں پرکاش لائٹس کے چوتھے لگژری شوروم کا افتتاح

   

حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز) لگژری لائٹنگ کے شعبہ میں معروف ادارہ پرکاش لائٹس نے حیدرآباد کے نیوپولس، کوکا پیٹ میں اپنا چوتھا شوروم شروع کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں حیدرآباد کے سماجی، کاروباری، فیشن اور انٹیریئر ڈیزائن کے شعبوں سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ معروف انٹیریئر ڈیزائنرز عامر شرما اور حمیدہ شرما بھی اس موقع پر موجود تھے۔شوروم کا افتتاح پرکاش لائٹس کی ڈائریکٹر بینا مہتا نے اہل خانہ کے ہمراہ روایتی چراغ روشن کرکے کیا۔نئے شوروم میں شاندار فانوس، فلور لیمپس، آؤٹ ڈور و وال لائٹس، ٹیبل لیمپس اور پینڈنٹ لائٹس سمیت جدید اور اعلیٰ معیار کی لائٹنگ مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔1958 میں سری مکْند لالموھن مہتا نے حیدرآباد کے تاریخی معظم جاہی مارکٹ میں پرکاش لائٹس کی بنیاد رکھی تھی۔ چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفر میں ادارے نے پانچ لاکھ سے زائد صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے۔