حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں اتوار کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان ٹپر گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ مہیش ، لکشمی تیجا اور ساتھی کوکٹ پلی سے اپنی موٹر سائیکل پر کرکٹ میچ کھیلنے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹپر گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں مہیش اور لکشمی تیجا برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ کے بعد کوکٹ پلی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کچھ دیر تک ٹریفک جام ہوگئی تھی ۔ کوکٹ پلی پولیس نے متوفی کی نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرکے ٹپر گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور گاڑی ضبط کرلی ہے ۔ بy/