کویتا نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو تنقید کا نشانہ بنایا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین ملازمین کو ماہواری ایام کے دوران بہ اجرت تعطیل دینے کی تجویز تیار کرنے کا خیر مقدم کیا ۔ مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال سمرتی ایرانی کی جانب سے اس کی مخالفت کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمرتی ایرانی بھی ایک خاتون ہے ۔ دوسری خواتین کے درد اور مسائل کو نظر انداز کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور سمرتی ایرانی کے ریمارکس کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ کویتا نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمرتی ایرانی نے راجیہ سبھا میں اس تجویز کی مخالفت کی ہے ۔ ایک خاتون کا اس طرح ریمارکس افسوس ناک ہے ۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے مجھے ایسی جہالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ۔ ماہواری خواتین کے اختیار میں نہیں ہے ۔ یہ تسلیم کیا جانا چاہئے کہ یہ ایک قدرتی و حیاتیاتی عمل ہے اس کو نظر انداز کرنا خواتین کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے ۔۔ ن