کیا وی ایچ پی قانون سے بالاتر ہے،کے ٹی آر کا سوال

   

زعفرانی تنظیم کی دھمکی پر تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کاشدید ردعمل، امیت شاہ کو ٹوئیٹ
حیدرآباد۔ 19اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے دہلی کی جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران تشددکے سلسلہ میں وی ایچ پی کے کارکنوں کے خلاف پولیس کارروائی پر دہلی پولیس کے خلاف لڑائی لڑنے سے متعلق وی ایچ پی کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہا رکیا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں وزیر داخلہ امیت شاہ کوکئے گئے ٹوئیٹ میں پوچھاآیا یہ افراد ملک کے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات سے بالاتر ہیں۔انہوں نے امیت شاہ سے دریافت کیا کہ کیا وہ دہلی پولیس کے خلاف اس طرح کی بکواس اور اشتعال انگیزی کو برداشت کریں گے جو راست طورپر ان (امیت شاہ)کورپورٹ کرتی ہے۔ تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک سرکردہ انگریزی روزنامہ کے ٹوئیٹ کو بھی شئیر کیا۔