حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کیا 60 سال سے زیادہ قدیم گورنمنٹ ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) نریڈ میٹ بند ہونے کے دہانے پر ہے ؟ اس کالج میں جاری بحران سے ایسا ہی معلوم ہورہا ہے ۔ تعلیمی سال 2024-25 کے لیے الحاق کے حصول میں اس کالج کی ناکامی سے اسے دو سالہ ڈپلومہ ان یلیمنٹری ایجوکیشن اور پری اسکول ایجوکیشن پروگرامس میں داخلوں کے لیے ویب پر مبنی کونسلنگ سے خارج کردیا گیا ہے جس کی وجہ کوئی انرولمنٹ نہیں ہوا ۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 10 جولائی کو ڈپلومہ ان یلیمنٹری ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 2024 کا انعقاد عمل میں لایا اور 24 جولائی 2024 کو نتائج کا اعلان کیا ۔ دیگر نو گورنمنٹ ڈائیٹس اور 44 خانگی کالجس کو ویب پر مبنی کونسلنگ میں موقع حاصل ہوا جب کہ اس کالج کو الحاق کے مسئلہ پر اس کا موقع نہیں مل سکا ۔ نیشنل کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن (این سی ٹی ای ) کی جانب سے اس کالج کو فیکلٹی ممبرس کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث الحاق کی تجدید کرنے سے انکار کے بعد یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔ تعلیمی سال 2023-24 کے دوران این سی ٹی ای نے اس انسٹی ٹیوٹ کی مسلمہ حیثیت کو ختم کردیا تھا کیوں کہ اس نے اس کی سدرن ریجنل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فائنل شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا ۔ اس کی وجہ سے سال اول میں داخلے نہیں کئے گئے ۔ موجود سال دوم کے طلبہ نے اگسٹ 2024 میں ان کا کورس مکمل کیا اور اس کے بعد کلاس رومس خالی رہ گئے ۔ 300 طلبہ کے داخلوں کی گنجائش کے ساتھ یہ کالج 1964 میں قائم ہوا جس میں انگلش ، اردو اور تلگو میڈیمس میں پہلے اور دوسرے سال کے پروگرام میں 150 نشستیں شامل تھیں ۔ ہر میڈیم میں 50 سیٹس تھیں ، گذشتہ کئی سال سے یہ کالج مقامی بی سی ، ایس سی اور ایس ٹی طلبہ میں بہت اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ اس کالج کے ایک پارٹ ٹائم لکچرر کستوری رویندر نے کہا کہ ’ اگر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہوتا تو اس کالج کو این سی ٹی ای سے الحاق حاصل ہوتا تھا ۔ فی الوقت اس کالج میں کوئی طالب علم نہیں ہے ۔ کم از کم اب اسکول ایجوکشین ڈپارٹمنٹ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا چاہئے جس سے آئندہ تعلیمی سال میں اس کالج کو این سی ٹی ای سے الحاق حاصل ہو ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس محکمہ نے این سی ٹی ای کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس کالج کے لیے مسلمہ حیثیت طلب کی ہے ۔اس میں دو سروسیس ہیں ۔ پری ۔ سرویس اور ان سرویس ٹیچر ٹریننگ ۔ این سی ٹی ای کی جانب سے 2023 میں صرف پری سرویس کی مسلمہ حیثیت کو ختم کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ ہم نے اس امید کے ساتھ این سی ٹی ای کو مکتوب تحریر کیا ہے کہ اس کالج کو آئندہ تعلیمی سال میں مسلمہ حیثیت حاصل ہوگی ۔۔