کیا کجریوال نے سال کے پہلے جمعہ پر جامعہ مسجد میں نماز ادا کی؟ حقائق کی جانچ

,

   

نئی دہلی۔ ایک تصویر دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی جس میں وہ نماز کی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہی ہے اور دعوی کیاجارہا ہے کہ انہوں نے سال کے پہلے جمعہ پر جامعہ مسجد میں نماز ادا کی ہے۔

اس دعوی کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر دونوں پر نٹیزنس یہ تصویر شیئر کررہے ہیں۔ تاہم انڈیاٹوڈے کے مخالف فرضی خبریں وار روم(ایے ایف ڈبلیواے) نے فرضی قراردیاہے کیونکہ یہ تصویر چار سال پرانی ہے جو ماہ رمضان کے دوران پنجاب میں لی گئی تھی


اس کے مدمقابل تصویر کی جانچ
مدمقابل تصویر کی جانچ کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تصویر 2016میں جن ستا ویب سائیڈ پر شائع ہوئی تھی۔

یہی تصویر جگرن کی ویب سائیڈ پر بھی شائع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس تصویر کو عآپ پنجاب نے بھی 7جولائی 2016کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کیاتھا

تین ذرائع جو جنا ستا‘ جاگرن اور اے اے پی پنجاب ٹوئٹر ہینڈل پر مشتمل ہیں یہ صاف ہوگیاہے کہ مذکورہ تصویر پرانے ہے اور کجریوال نے نئے سال کے پہلے جمعہ پر جامعہ مسجد میں نماز ادا نہیں کی ہے