گرفتار مظاہرین کے اہل خانہ کے انٹرویو کرنے پر صحافی گرفتار

   

تہران : ایرانی حکام نے حکومت مخالف مظاہروں میں شمولیت پر جیلوں میں قید افراد کے اہل خانہ کے انٹرویو شائع کرنے پر ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اصلاحات پسندوں کے اخبار روزنامہ اعتماد کے مطابق ملک بھر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں سے تعلق کے شبہ میں سزا پانے والے افراد کے اہل خانہ کے انٹرویوز شائع کرنے پر سینئر صحافی مہدی بیکوغالی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیکوغالی روزنامہ اخبار کے سیاسیات کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ انہون نے اپنے اخبار کے لیے ان مقید ایرانی شہریوں کے اہل خانہ کے انٹرویوز کیے تھے، جنہیں مظاہروں میں شمولیت کے الزام پر سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ 16 ستمبر کو نوجوان خاتون مہسا امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے لباس سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا، جب کہ بعد میں یہ لڑکی دوران حراست ہلاک ہو گئی تھی۔