گوتم سوانگ نے اے پی پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی

   

حیدرآباد۔24فروری(یو این آئی) سینئر آئی پی ایس عہدیدار گوتم سوانگ نے آج صدرنشین آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ سوانگ جون 2019سے ریاست کے ڈی جی پی کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم حکومت نے ایک ہفتہ پہلے ہی ان کا تبادلہ کردیاتھا اور ان کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی تھی اور تاحکم ثانی جی اے ڈی ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم حکومت نے ان کو آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا اور آج سوانگ نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ وہ 1986 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں۔