گوتم گمبھیر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے تیار

   

نئی دہلی : گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے 17 ستمبر سے آئندہ لیجنڈس لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے لیے ہاں کہہ دیا ہے۔ میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر جانے کیلئے پرجوش ہوں۔‘‘ہندوستان کے سابق بیٹسمین گوتم گمبھیر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر چوکے چھکے مارتے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔ تقریباً چار سال بعد وہ کرکٹ کے میدان پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ لیجنڈس لیگ کرکٹ میں کھیلنے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں اور ویریندر سہواگ کے ساتھ وہ اوپننگ کر سکتے ہیں۔ 2007 ٹی-20 عالمی کپ اور 2011 یک روزہ عالمی کپ میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار نبھانے والے گمبھیر اس لیگ میں ہربھجن سنگھ، محمد کیف اور عرفان پٹھان جیسے سابق ساتھیوں کے ساتھ کھیلتے نظر آنے والے ہیں۔اس تعلق سے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے 17 ستمبر سے آئندہ لیجنڈس لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے لیے ہاں کہہ دیا ہے۔ میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر جانے کے لیے پرجوش ہوں۔ عالمی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ پھر سے کھیلنا میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہوگی۔