گورنر سوندرا راجن نے راج بھون میں خواتین کے مسائل کی سماعت کی

   

40 سے زائد خواتین کو قانونی امداد، مستحق خواتین علاج کیلئے دواخانوں سے رجوع، انسانی ہمددردی کے تحت خدمات کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور نیشنل ویمنس کمیشن کی صدرنشین ریکھا شرما نے آج راج بھون میں مہیلا دربار کے تحت مسائل کی نمائندگی کرنے والی خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ گورنر نے عوامی مسائل اور خاص طور پر خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مہیلا دربار کا اہتمام کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد گورنر نے خواتین کو راج بھون طلب کیا اور صدرنشین نیشنل ویمنس کمیشن ریکھا شرما کی موجودگی میں سماعت کی۔ اس موقع پر کئی خواتین کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایسی خواتین جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے، انہیں مختلف دواخانوں سے رجوع کیا جارہا ہے ۔ گورنر نے خواتین کی نمائندگیوں کو حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواتین کے مسائل کی سماعت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہیلا دربار کے ذریعہ کوئی تنازعہ پیدا کرنا نہیں چاہتیں بلکہ انسانی ہمدردی کے تحت خواتین کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا شرما نے خواتین کے مسائل کی سماعت میں دلچسپی دکھائی ہے۔ گورنر کے مطابق 41 درخواست گزاروں کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں وکلاء کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا دربار کے انعقاد کا مقصد خواتین میں بھروسہ پیدا کرنا ہے۔ خواتین اپنے مسائل کے حل کے بارے میں فکر نہ کریں، ہم ان کی مدد کریں گے ۔ ر