گورنر شیو پرتاپ شکلا کی صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات

   

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں سے گورنر کی یہ پہلی خیرسگالی ملاقات تھی ۔ گورنر نے تلنگانہ عوام کی خدمت کا موقع دینے پر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ بتایا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران تلنگانہ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت رہی۔ جشنو دیو ورما کا تلنگانہ سے مہاراشٹرا تبادلہ کرکے شیوپرتاپ شکلا کو تلنگانہ کی ذمہ داری دی گئی ۔ یو پی میں طویل سیاسی تجربہ رکھنے والے شیو پرتاپ شکلا کے گورنر تلنگانہ کے طور پر تقرر سے بی جے پی قائدین پرامید ہیں کہ ریاست میں پارٹی کے استحکام میں مدد ملے گی۔b/1/k