حیدرآباد ۔یکم؍ڈسمبر(سیاست نیوز)چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج اتوار کو حیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں نئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹرنے سڑکیں بچھانے کے حوالے سے کئی تجاویز دیں۔ ریونت ریڈی نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے سروے شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں ٰ نے تجویز پیش کی کہ نئے ہاسپٹل میں پینے کے پانی، بجلی اور پانی کی نکاسی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔سینئر آئی اے ایس آفیسر دانا کشور کو تمام محکموں کے ساتھ تال میل کیلئے نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور، چیف منسٹرکے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی، حیدرآباد کلکٹر اندیپ، حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند اور دیگر سینئر عہدیدار بھی اس جائزہ اجلاس میں موجود تھے۔