گھبرانے کی ضرورت نہیں :پدم بھوشن ڈاکٹر ریڈی

,

   

٭ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کورونا وائرس پر ہم آسانی سے قابو پاسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وائرس اٹلی کے مقابل ہندوستان میں مختلف نوعیت رکھتا ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وائرس 32 ڈگری درجہ حرارت سے زائد کے ماحول میں طویل مدت تک زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔ یہ نمایاں فرق ہے اس لئے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ آنے والے دنوں میں ہم اس وائرس پر قابو پالیں گے ۔