حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) گھر میں گانجہ کی پیداوار کرنے والے ایک انجینئرنگ طالب علم کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جواہر نگر علاقے کے بالاجی نگر میں مقیم ایک 22 سالہ انجینئرنگ طالب علم کو اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے چار گرام گانجہ اور گانجہ کے دو پودے ضبط کر لیے۔ ایس او ٹی پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد یہ کارروائی انجام دی۔ یہ انجینئرنگ طالب علم گانجہ کا عادی بتایا گیا ہے، جو گانجہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا، اور گانجہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے گانجہ کی پیداوار بھی شروع کر دی تھی۔ ایس او ٹی پولیس نے اس کے مکان سے گانجہ کے دو پودے ضبط کر لیے اور مصروفِ تحقیقات ہے۔ع