جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے سری گنگا نگر، دھول پور، سروہی اور چتور گڑھ کے میڈیکل کالجوں کے لیے آلات اور کتابوں کی خریداری کے لیے مالی رضامندی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کام میں 56.08 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ گہلوٹ کی اس رضامندی سے ان چاروں میڈیکل کالجوں کے پیتھالوجی، مائیکرو بایولوجی، فارماکولوجی، فارنسک میڈیسن وغیرہ کے شعبوں میں فرنیچر اور کتابوں کی خریداری ’پہلی تجدید‘کے طور پر کی جا سکتی ہے ۔ اس سے اگلے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل ہی طلباء کو مختلف سہولیات میسر ہوں گی اور ریاستی حکومت کا معیاری طبی تعلیم فراہم کرنے کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔واضح رہے کہ آلات اور کتابوں کی ضرورت کا تعین راجمس میں قائم کمیٹی نے نیشنل میڈیکل سائنس کمیشن (این ایم سی) کے اصولوں کے مطابق کیا ہے ۔