گیانواپی کیس میں ہندو فریق کو وارانسی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ہندو فریق کی گیانواپی احاطہ کے مکمل اے ایس آئی سروے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل، ایڈوکیٹ وجے شنکر رستوگی نے کہا کہ عدالت نے اے ایس آئی کے ذریعے پورے گیان واپی احاطہ کے ایک اضافی سروے کے لیے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔