وارانسی: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم کے ارکان نے وارانسی میں گیان واپی مسجد کامپلکس میں منگل 8 اگست 2023 کو سائنسی سروے کیا۔ وارانسی کی ضلعی عدالت 24 جنوری کو فیصلہ کرے گی کہ آیا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی گیان واپی مسجد پر سائنسی سروے رپورٹ کو عام کیا جائے اور اس کی ایک کاپی تنازعہ میں شامل فریقین کو دی جائے۔اے ایس آئی نے اس سال کے شروع میں کاشی وشوناتھ۔گیان واپی مسجد تنازعہ سے متعلق 1991 کے مقدمے میں ایجنسی کو رپورٹ داخل کرنے کے لیے وقت دیا ۔