ہائی کمان سے مشاورت کے بعد کابینی توسیع: مہیش کمار گوڑ

   

حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ کابینہ میں توسیع پارٹی ہائی کمان سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کابینہ میں توسیع کے موقع پر ضلع نظام آباد کی نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔ موجودہ کابینہ میں نظام آباد ضلع کی نمائندگی نہیں ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کابینہ میں سماجی انصاف تمام علاقوں کو نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر جنگلات کونڈا سریکھا کی جانب سے فلمی شخصیتوں سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ریاستی وزیر نے اپنا بیان واپس لے لیا ہے اور یہ تنازعہ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو ترجیح دے رہی ہے۔ نظام آباد ضلع میں ایک نیا میڈیکل کالج منظور کیا گیا۔ انہوں نے نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کا تیقن دیا۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ حیڈرا کی کارروائیوں کی مخالفت مضحکہ خیز ہے۔ آبگیر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرتے ہوئے جھیلوں اور تالابوں کا تحفظ کیا جائے گا۔1