Friday , November 27 2020

ہاردک اور مورس کی سرزنش

ابوظہبی ۔ ممبئی انڈینز کے اسٹارآل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور رائل چیلنجرز بنگلور کے آل راؤنڈر کرس مورس کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے جس کے لئے میچ ریفری کے ذریعہ دونوں کھلاڑیوں کی سرزنش کی گئی ہے ۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران میں دونوں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے سے تکرار کرتے نظر آئے تھے ۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین اس وقت تکرار ہوئی جب ممبئی انڈینز ہدف کا تعاقب کررہی تھی۔ کرس مورس ممبئی کی اننگز کے19 ویں اوور میں بنگلور کی طرف سے بولنگ کر رہے تھے اور ہاردک پانڈیا کریز پر موجود تھے اس اوور کی چوتھی گیند پر ہاردک نے ایک چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر مورس نے محمد سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا ۔جب ہاردک پویلین لوٹ رہے تھے تو مورس نے کچھ تبصرہ کیا اور دونوں نے بحث شروع ہوگئی ۔دونوں نے ایک دوسرے سے کچھ اشارے بھی کیے ۔ میچ ریفری منو نائر نے ان دونوں کے اس حرکت کو سنجیدگی سے لیا اور ان دونوں کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT