100 ہاسپٹلس قائم کرنے کا اعلان ، سہولتوں سے استفادہ کرنے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ضلع کریم نگر میں آروگیہ مہیلا اسکیم کا افتتاح کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کے لیے آج سے سارے ریاست میں یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے ۔ اس اسکیم میں 8 اقسام کے امراض سے متعلق علاج دستیاب ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 100 ہاسپٹلس قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ آروگیہ مہیلا مراکز میں تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے شادی مبارک ، کلیان لکشمی ، کے سی آر کٹ کے علاوہ کئی اسکیمات کو متعارف کرانے کے ساتھ کئی پروگرامس کا بھی آغاز کیا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے لیے شی ٹیمس قائم کی گئی ہیں ۔ مشن بھاگیرتا اسکیم پر عمل کرتے ہوئے خواتین کے لیے پینے کے پانی کے جو مسائل تھے اس کو بھی دور کیا گیا ہے ۔ اس متعارف کردہ اسکیم کے ذریعہ خواتین کے ذیابیطس ، بلڈ پریشر ، خون کی کمی دیگر عام ٹیٹس کیے جائیں گے ۔ اورل ، سروائیکل ، چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ ، تھرائیڈ ، ایوڈین کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ ، آئرن کی کمی ، وٹامن بی 12 ، وٹامن ڈی کے ٹسٹ کرنے کے ساتھ علاج اور ادویات بھی دی جائیں گی ۔ پیشاب کے انفکشن ، سوزش کے ٹسٹ بھی کئے جائیں گے ۔ ہارمون ریپلسمنٹ تھراپی ، ماہانہ مسائل کی جانچ اور علاج کیا جاتا ہے ۔ جن خواتین کو ضرور ہوگی انہیں الٹرا ساونڈ ٹسٹ بھی کرایا جائے گا ۔ ان طبی سہولتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کا ہریش راؤ نے خواتین کو مشورہ دیا ۔۔ ن