ہم اپنی نیوکلیئر طاقت کی جنگی تیاری میں اضافہ کریں گے: رو س

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ملک کی نیوکلیئرطاقت کی جنگی تیاری میں اضافے سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔ولادیمیر پوٹن نے دارالحکومت ماسکو میں وزارت دفاع میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری یوکرین جنگ میں متعدد نیٹو رکن ممالک کا اسلحہ روس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “روس اپنی عسکری صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ ہماری فوج کو ایک اہم تجربہ حاصل ہوا ہے۔ آپ کو ناٹوکے تجربے کا تجزیہ کرنا چاہیے”۔پوٹن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نیوکلیئرطاقت کی جنگی تیاری کو فروغ دینا چاہیے۔ ہمارا بین البراعظمی میزائل سارمات مستقبل قریب میں جنگی فرائض کے لئے تیار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ” یوکرین آپریشن نے ڈرون طیاروں کی اہمیت ثابت کر دی ہے۔ ہم اپنی اسٹریٹجک فورسز کو جدید اسلحے سے لیس کریں گے اور تمام منصوبوں کو جدت و وسعت عطا کی جائے گی۔ اپنی فوج کو ہر ضروری چیز سے لیس کرنے کے لئے ہمیں کسی مالی مسئلے کا سامنا نہیں ہے”۔واضح رہے کہ200 ٹن وزنی سارمات میزائل کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ میزائل دفاعی سسٹم اس میزائل کو روک نہیں سکتا۔عسکری ماہرین کے مطابق سارمات میزائل 11 سے 18 ہزار کلو میٹر تک مار کی صلاحیت رکھتا ہے۔دوسری طرف صدر ٹن کے بیان کے بعد روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس ، یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کو 2023 میں بھی جاری رکھے گا۔