واٹس ایپ نے کہاکہ ”تعلیمی نقطہ نظر اور ایک پراڈکٹ کے ذریعہ کوششیں وقف کررہا ہے تاکہ صارفین کو وسائل کے ساتھ طاقتور بنایاجاسکے تاکہ وہ جانکاریوں کی آسانی کے ساتھ تحقیق کرسکیں“۔
نئی دہلی۔ میٹا کا اپنے واٹس ایپ نے پیر کے روز کہاکہ وہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران رائے دہندوں تک رسائی کے مقصد سے کوئی فرد یا سیاسی جماعت خود کا ریا بھاری مقدار میں پیغام رسانی کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔
ائی اے این ایس کی ایک اسٹوری میں واٹس ایپ اے پی ائی(اپلیکشن پروگرام انٹروفیس)بھاری مقدار میں دہندوں تک سیکنڈوں میں 8سے 10پیسے میں پیغام رسانی کس طرح سیاسی جماعتوں او رامیدواروں کے لئے مدد گار ثابت ہورہی ہے پر ہے پر مذکورہ مشہور پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ ان لائن سکیورٹی او راس کے صارفین کا گہرائی کے ساتھ وہ خیال رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھی یہ انتخابی سالمیت کے تحفظ کے متعلق بھی ہے۔
مذکورہ کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ”واٹس ایپ کے پاس اسپام کو پکڑنے کی عصری ٹکنالوجی موجود ہے جو چوبیس گھنٹے موقع پر کام کرتی ہے اور جو خود کار او ربھاری مقدار میں پیغام رسانی ہے ایسے اکاونٹس پر کاروائی کرتی ہے‘ جس میں واٹس ایپ کے قواعد او رخدمات کی خلا ف ورزی پر ایسے اکاونٹس پر امتناع بھی شامل ہے“۔
ڈسمبر 2019میں کمپنی نے کہاتھا کہ دیگر لوگوں کی پلیٹ فارم کا بھاری مقدار میں پیغامات رسانی اورخود کار پیغامات بھیجتے ہوئے اس پلیٹ فارم کا استحصال کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی۔
ماہرین کے بموجب تاہم اس طرح کے بھاری مقدار والے خود کار پیغامات دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور واٹس ایپ پالیسی اس ایپ کا بیجا استعمال کرنے والے کمپنیوں اور افراد کے خلاف جو اس کے قواعد او رشرائط کی اس طرح کے پیغامات خلاف ورزی میں بھیج رہے ہیں ”پانچ ریاستوں میں انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جارہی ہے“۔
واٹس ایپ نے کہاکہ ”تعلیمی نقطہ نظر اور ایک پراڈکٹ کے ذریعہ کوششیں وقف کررہا ہے تاکہ صارفین کو وسائل کے ساتھ طاقتور بنایاجاسکے تاکہ وہ جانکاریوں کی آسانی کے ساتھ تحقیق کرسکیں“۔
واٹس ایپ کے مذکورہ ترجمان نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ”فارورڈ پیغامات کو بھیجنے کی حد میں کمی لائی گئی ہے اور زیادہ فارورڈ کئے گئے پیغامات کی حد میں بھی بہت زیادہ کمی لائی گئی ہے۔
واٹس ایپ کے ملک میں 400ملین صارفین ہیں۔ تاہم تیسرے فریق مارکٹ اور صارفین ڈاٹا پلیٹ فارم سٹاٹیسٹا کے بموجب یہ اب 487ملین صارفین سے زیادہ ملک میں پھیلا ہوا ہے۔
ریاست پنجاب‘ اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ گوا ور منی پور میں انتخابات سات مراحل میں مکمل ہوں گے جبکہ 10فبروری سے اترپردیش میں پہلے دور کی رائے دہی ہے‘ جبکہ ملک میں کویڈ کی لہر اومیکران سے جدوجہد بھی جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو مقرر کی گئی ہے