Sunday , November 29 2020

ہندوستان کو فیفا درجہ بندی میں ترقی

نئی دہلی۔ہندوستان فیفا کی جاری کردہ تازہ ترین فٹبال درجہ بندی میں ایک مقام کی بہتری کے ساتھ 108ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ایشیا میں ایران نے ایک مقام کی بہتری کی ہے اور وہ 29ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ جاپان ایک مقام کی بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر پہنچ گیا اور ایشیا کی نمبر ایک ٹیم بنا ہوا ہے ۔جنوبی کوریا ایک مقام کی ترقی کے بعد 38ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا ایک مقام کے نقصان کے بعد 42 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔فیفا کی درجہ بندی میں سرفہرست پانچ مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور بیلجیئم، فرانس، برازیل، انگلینڈ اور پرتگال پہلے پانچ مقامات پر قائم ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT