مذکورہ یو اے ای جنرل سیول ایویشن اتھاریٹی (جی سی سی اے) نے اس سے قبل واضح کیاتھا کہ ہندوستان اور خلیجی ملک کے درمیان مسافربردار پروازیں اگلی نوٹس تک منسوخ رہیں گی
ابوظہبی۔ابوظہبی نژاد اتحاد ائیرویز نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان او ردیگر ممالک سے متحد ب عرب امارات(یو اے ای) کی درالحکومت کے لئے پروازوں پر منسوخی کو 31جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
اتحاد ائیر ویز نے اعلان کیاہے کہ پروازوں پر توسیع ہندوستان‘ پاکستان او ربنگلہ دیش سے رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں ٹوئٹر پر اتحاد نے کہاکہ ”یو اے ای حکومت کے تازہ ہدایتوں کے پیش نظر یواے ای اور اتحاد نٹ ورک کے ذریعہ ہندوستان سے آنے والے مسافرین پر 31جولائی2021تک امتناع بڑھادیاگیاہے۔
مہربانی فرماکر ہماری ویب سائیڈ کا مشاہدہ کریں‘ تاکہ اس ضمن میں مزید جانکاری آپ کو حاصل ہوسکے‘ شکریہ“
خلیج ٹائمز کی رپورٹ ہے کہ مذکورہ یو اے ای جنرل سیول ایویشن اتھاریٹی (جی سی سی اے) نے اس سے قبل واضح کیاتھا کہ ہندوستان اور خلیجی ملک کے درمیان مسافربردار پروازیں اگلی نوٹس تک منسوخ رہیں گی۔
جون 29کے روز اتحاد ائیر ویز نے سوشیل میڈیا پر مسافرین کو جانکاری دی کہ ہندوستان‘ پاکستان‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے یواے ای درالحکومت کوآنے والے پروازوں پر 21جولائی تک امتناع میں توسیع کردی گئی ہے۔
مذکورہ ائیر لائنس نے مزید کہاکہ یو اے ای شہری‘یواے ای گولڈ ویزا ہولڈرس‘ اور سفارتی مشن کے ممبران کویڈ 19کے تازہ پروٹوکالس کی تعمیل کی ہے وہ اس سفری امتناع سے مستثنیٰ رہیں گے۔
اتحاد نے کہاکہ ”ہمارے رابطہ مراکز غیرمتوقع آواز کے مسلئے سے دوچار ہی۔ اگلے 48گھنٹوں میں سفر سے متعلق اگر کال نہیں ہورہا ہے تو مہربانی فرماکر دوبارہ کال کرلیں“۔
کویڈ 19وباء کی دوسری جان لیوا لہر کے بعد 24اپریل سے دوبئی نژاد مذکورہ ائیرلائنس نے پروازوں پر روک لگادیاتھا‘ اسی طرح کا اقدام13مئی کو اٹھایا‘ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ نیپال ا ور سری لنکا سے مسافرین کے داخلے کو منسوخ کردیاتھا۔