ہندپاک کے مابین”عملی تعلقات“ کی بحالی کے لئے متحدہ عرب امارات ثالثی کررہا ہے

,

   

کشمیر پر کشیدگی کو کم کرنے میں یو اے ای نے رول ادا کیاہے
اسلام آباد۔ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میں بات چیت کے لئے پیچھے کے دروازے سے ثالثی اور حالات بنانے میں مذکورہ متحدہ عرب امارات کا سرگرم رول ادا کیاکررہا ہے تاکہ دونوں کے درمیان کی دشمن ایک عملی او رصحت مند تعلقات میں تبدیل کی جاسکے‘ واشنگٹن میں اس کے سفیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔پ

س پردہ بات چیت کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی اہم حصہ کے طور پر جنوری 2021کے دوران دوبئی میں دونوں ممالک کے انٹلیجنس عہدیداروں نے ایک خفیہ میٹنگ کی جس کی وجہہ سے دونوں فریقین کے ملٹری کشیدگی میں کشمیر پر نرمی پیش ائی ہے۔

اسٹانڈ فورڈ یونیورسٹی ہاویر ادارے کے ساتھ ان لائن تبادلے کے دوران سفیر یوسف ال عتیبہ نے کہاکہ ”متحدہ عرب امارات نے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کا ماحول بنانے میں اہم رول ادا کیاہے‘ امید ہے کہ آخر کار سفارتی تعلقات کی بحالی او رتعلقات کو صحت مند سطح تک پہنچے کا باعث بنے گی“۔

انہوں نے مزید کہاکہ”ہوسکتا ہے کہ و ہ بہت اچھے دوست نہ بنیں مگر کم از کم اس (تعلقات)کی سطح میں عملی صورت حال پیدا ہوجائے‘ جب یہ کام کرنا شروع کرے گا تو وہ ایک دوسرے سے بات کریں گے“۔

واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر کی جانب سے کئے گئے انکشاف نے امریکہ کے راست ہندوستان او رپاکستان کے درمیان اپنے قابل اعتماد ساتھی متحدہ عرب امارات کے ذریعہ تعلقات کی بحالی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اس سے پاکستان کے بڑے وزیر کی جانب سے ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میں پس پردہ بات چیت نہ ہونے کے متعلق دئے گئے بیانات پر بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔

پاکستان کے خارجی وزیر شاہ محمدو قریشی نے بارہا اس بات پر قائم ہیں جب تک نریندر مودی حکومت ارٹیکل 370اور 35اے کو واپس نہیں لاتی جب تک ہندوستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی‘ مذکورہ قوانین کو برخواست کرتے ہوئے جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کیا اور دو مرکز کے زیر اقتدار علاقوں میں تبدیل کردیاتھا۔

تاہم متحدہ عرب امارات کی مداخلت نے ہندپاک کشیدگی میں کمی تو لائی ہے‘بالخصوص ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کا حوالہ ہے‘ یقینی طور پر اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ دونوں فریقین نے سرحدوں پر کے ساتھ جنگ بندی نافذ کرنے پر اتفاق کرلیاہے۔

پس پردہ بات چیت کے مثبت نتائج کی مثال ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی او رپاکستان کے ان کے ہم منصب عمران خان کی جانب سے باہمی اتفاق کے ساتھ امن کی بحال کا اظہار بھی ہے