ہوم گارڈز کے ارکان خاندان کا اندرا پارک میں احتجاج

   

حیدرآباد۔2؍نومبر(سیاست نیوز)ہوم گارڈز کے ارکان خاندان نے آج اندرا پارک پر احتجاج کرتے ہوئے ہوم گارڈز کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر پولیس نے خواتین کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے خواتین شہر آئی تھیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہوم گارڈز کی خدمات کو باقاعدہ بنائے اور ان کی اجرت میں اضافہ کرے۔