ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار 6 افراد زندہ بچ گئے

   

کوالالمپور: ملایشیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا لیکن اس میں سوار تمام 6 افراد زندہ بچ گئے ۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پہانگ اسٹیٹ میں کیمرون ہائی لینڈس کے قریب چہارشنبہ کو ایک ہیلی کاپٹر ایک پائلٹ اور پانچ مسافروں کے ساتھ پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ دوپہر میں پیش آئے حادثہ کے بعد مقامی لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ تقریباً تین گھنٹے بعد وہ تمام افراد زندہ پائے گئے جو ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ، انہیں معمولی زخم آئے۔ مقام حادثہ پر میڈیکل ٹیم فوری پہنچ گئی اور تمام متاثرین کو بحفاظت منتقل کیا۔