ہیمامالینی کی دانست میں کسانوں کو کچھ نہیں معلوم

   

ممبئی : ہندوستان میں کسانوں کے احتجاجوں کے درمیان متھرا کی نمائندگی کرنے والی بی جے پی ایم پی ہیمامالینی نے عجیب تبصرہ کیا ہیکہ کسانوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ انہیں کیا چاہئے اور زرعی قوانین میں کیا مسئلہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہیکہ وہ یہ سب کچھ کسی کی ایماء پر کررہے ہیں۔ ہیما نے یہ تبصرہ گزشتہ روز کیا جب سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین پر عمل آوری کو روک دیا۔

ADVERTISEMENT