چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ قومی پرچم لہرائیں گے
حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کل 2 جون کو باغ عامہ کے سبزہ زار پر منائی جائیں گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ صبح 9 بجے قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔ یوم تاسیس کے موقع پر چیف منسٹر کا خصوصی خطاب ہوگا۔ پروگرام کے مطابق چیف منسٹر باغ عامہ آمد سے قبل گن پارک میں واقع شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج پیش کریں گے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس تقاریب کے شایان شان انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کو مختلف اضلاع میں قومی پرچم لہرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ریاست کی ترقی سے متعلق تفصیلات پر مبنی خطاب ہوں گے۔ حیدرآباد میں باغ عامہ کے اطراف ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں کیونکہ چیف منسٹر کے علاوہ اہم شخصیتیں یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کریں گی۔ تقریب کے بعد چیف منسٹر اہم شخصیتوں کے ساتھ ایٹ ہوم میں شریک ہوں گے۔ ہر سال کی طرح نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔ر