یوٹیوب ویڈیوز کیلئے ریلوے پٹریوں کا بیجا استعمال ، ایک گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) ریلوے پولیس نے بی ٹیک انجنیئرکو گرفتار کرلیا جس نے ریلوے پٹریوں کا بیجا استعمال کرتے ہوئے یو ٹیوب کیلئے ویڈیوز تیار کررہا تھا ۔ اے پی کا ساکن کے رام ریڈی یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کیلئے ریلوے پٹریوں کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز تیار کرتا تھا ۔ وہ پٹریوں پر موٹر سائیکل ، گیاس سیلنڈر ، ترکاری ، پٹاخے ، سائیکل چین اور دیگر اشیاء رکھا کرتا تھا ۔رام ریڈی کو ریلوے پولیس نے تیکنیکی شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے ۔