یوکرین میں کرسمس کیلئے 36گھنٹے جنگ بندی کا اعلان

,

   

جنگ بندی تجویز یوکرین نے مسترد کردی، مقبوضہ علاقے چھوڑنے کی شرط

ماسکو:روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا، انہوں نے یہ اعلان آرتھوڈاکس عیسائیوں کی کرسمس تقاریب کے موقع پر کیا ہے۔روس کے روحانی رہنما نے صدر پیوٹن سے سیزفائر کی درخواست کی تھی۔کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست قبول کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے ساتھ تمام مقامات پر مکمل فائر بندی کی جائے۔کریملن نے کہا کہ یوکرین بھی جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ لوگ کرسمس کی رسومات ادا کرسکیں۔ دوسری طرف جنگ بندی کی تجویز یو کرین نے مسترد کردی اورکہا کہ روس مقبوضہ علاقے چھوڑے تو یہ ممکن ہے۔ یوکرینی حکام نے صدر پیوٹن کی جنگ بندی کی تجویز کو منافقت قرار دے دیا۔