متھرا : اتر پردیش کے متھرا میںآرایس ایس کی سالانہ میٹنگ کے دوران آر ایس ایس لیڈر دتاتریہ ہوسابلے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے‘اگر بٹیں گے تو کٹیں گے‘ کے بیان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ یہ ہندو اتحاد اور عوامی بہبود کے لیے ضروری ہے۔پریس کانفرنس میں دتاتریہ ہوسابلے نے کہاکہ اس بار آر ایس ایس کی شاخیں پچھلے سال سے زیادہ بڑھی ہیں۔ ملک بھر میں سنگھ کی 72354 شاخیں چل رہی ہیں۔ موجودہ حالات میں اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا۔ گنیش پوجا اور درگا پوجا کے دوران حملے ہوئے، ان معاملات میں ہمیں اپنی حفاظت کرنی چاہیے اور اتحاد قائم رکھنا چاہیے، تاکہ امن قائم رہے۔انہوں نے کہاکہ او ٹی ٹی کے حوالے سے قانون وضع ہونے چاہیے۔دتاتریہ ہوسابلے نے کہاکہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لوگوں کے لیے ہندوستانی حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔