یو پی ہوم گارڈ کے 20فیصد عہدوں پر خواتین کی بھرتی کی جائے گی

   

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے ہوم گارڈز میں 20 فیصد اسامیوں پر صرف خواتین کو بھرتی کرنے کی پہل کرتے ہوئے اس محکمہ میں خالی جگہوں کو جلد سے جلد پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوم گارڈز ڈیپارٹمنٹ اور 20 فیصد اسامیوں پر صرف خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 100 دنوں میں بھرتی کا عمل شروع کرنے کی تجویز تیار کریں۔حکومت کا خیال ہے کہ ان بھرتیوں سے محکمہ ہوم گارڈز میں خواتین کے خلاف جرائم میں زبردست کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سلامتی کا ماحول بھی پیدا ہوگا۔ حکومت نے اگلے 4 سالوں میں ہوم گارڈز کی تمام خالی جگہوں کو مرحلہ وار پر کرنے کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔ خواتین اختیار کاری، باصلاحیت نوجوان اور تمام محکمہ جاتی اسامیوں کو تیزی سے پر کرنے اور ملازمتوں میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش ہوم گارڈز تنظیم کے لیے حکومت ہند نے اس وقت 1,18,348 ہوم گارڈ رضاکاروں کو منظوری دی ہے ۔ جس میں 785 دیہی، 366 شہری کمپنیوں سمیت کل 1151 کمپنیاں بنائی گئی ہیں جن میں 25 خواتین اور 60 آزاد خواتین پلاٹون بھی شامل ہیں۔