۔1100 مراکز میں کرونا کے معائنے : ایٹالہ راجندر

,

   

حیدرآباد۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ ریاست بھر میں جملہ 1100 مراکز پر کورونا کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کوٹھی کمان کنٹرول سنٹر پر موبائیل لیب کا افتتاح انجام دیا اور یہاں بیک وقت 10 افراد کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ موبائیل ویانس کنٹینمنٹ زونس میں خدمات انجام دینگی ۔ وزیر صحت نے کورونا ٹسٹ کرنے والی موبائیل ویان کا مشاہدہ کیا اور اس کی افادیت اور کارکردگی پر ڈاکٹرس سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے کورونا ٹسٹ اور علاج کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیتم ایپ کو استعمال کرتے ہوئے ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی تفصیل کو اپ لوڈ کیا جا رہا ہے ۔ حکومت گھر پر آئسولیشن میں رہنے والوں کی مدد کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 81 افراد مریضوں میں کوئی علامات نہیں ہیں جبکہ 19 فیصد علامات والے ہیں ۔