مالدہ ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ضلع مالدہ میں تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سانپوں کا زہر ضبط کرلیا گیا جس کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں 1.5 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ مالدہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ الوک راجوریہ نے کہا کہ جمعہ کی شب انگلش بازار ٹاؤن کی ایک ہوٹل سے 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے سانپوں کا زہر برآمد کیا جو کانچ کے مرتبان میں محفوظ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے موصولہ باوثوق اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں گرفتار شدہ افراد کی شناخت 49 سالہ رفیق علی، عاشق منڈل اور مسعود شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔