۔5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شرح اموات صفر

   

نئی دہلی : ملک میں قومی اوسط سے کم شرح اموات ( سی ایف آر) والی 29 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہو گئے ہیں اور 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی آیف آر صفر ہے اور 14 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں سی ایف آر ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی موثر حکمت عملی ،وسیع پیمانے پر جانچ اور نگہداشت ،معیاری کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول پرعمل کرنے سے شرح اموات میں کافی کمی آئی ہے ۔ شرح اموات میں مستقل کمی نظر آ رہی ہے اور ابھی یہ 2.49 فیصد ہے ۔