، Extra Mileچیارٹیبل ٹرسٹ فاونڈیشن کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ایکسٹرا مائیل فاونڈیشن کا 19 دسمبر کی شام ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ ، آڈیٹوریم ، بنجارہ ہلز حیدرآباد میں آغاز عمل میں آیا ۔ اس فاونڈیشن کا مقصد بیمار نومولود بچوں ، بچوں کی زندگی کو بچانے کیلئے انہیں بہترین علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ یہ فاونڈیشن ان بچوں کیلئے خدمات انجام دیتا ہے جن کے والدین علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرپاتے ہیں ۔ Extra Mile فاونڈیشن کے آغاز کی تقریب میں بورڈ ممبرس ، مہمانان ، ڈونرس ، فلمی اداکارہ کرشمہ کپور کے علاوہ جیش رنجن پرنسپل سکریٹری ٹو گورنمنٹ آف تلنگانہ ، وی کرونا ، کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر ، ڈاکٹر گوپی چند سی ایم ڈی اسٹار ہاسپٹلس ، نیرو کمار ، چیرپرسن ، نیروس گروپ ، ڈاکٹر جی این راؤ ، سی ایم ڈی ، ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ ، ڈاکٹر کے رمیش ، سی ایم ڈی رین بو ہاسپٹلس نے شرکت کی ۔ اس ایونٹ میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی بحیثیت ایک اسٹار گیسٹ موجود تھا ، جب وہ نومولود تھا تو ایکسٹرا مائل کے فاونڈر نے اس کا علاج کروایا تھا ۔۔