آئندہ پانچ دنوں تک تلنگانہ کے کئی حصوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ پانچ دنوں تک تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ گرج و چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دن میں ریاست کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ شہر میں آج شام سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی ۔ بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔